حکومت ملک بھر کے چیمبرز کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائے،اشرف بھٹی

حکومت ملک بھر کے چیمبرز کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہور( لیڈی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ملک بھر کے چیمبرز سے طلب کی گئی تجاویز کو  بجٹ دستاویز کا حصہ بنا یاجائے  تاجر طبقے میں ٹیکسز کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب سرکی، لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، نعیم بادشاہ، شہزاد بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم اپنی تجاویز سے لاہور چیمبر کو آگاہ کریں گے اور درخواست کریں گے کہ تاجروں کو درپیش مشکلات سے حکومت کو باضابطہ آگاہ کیا جائے۔ 
حکومت سے درخواست ہے کہ صرف بیورو کریسی کے اعدادوشمار پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ اسٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت کے عمل میں شامل کرے تاکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ مشکلات کی بجائے مشکلات کے حل اور ترقی کا ٹول ثابت ہو۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ شنید ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کو پور اکرنے کے لئے مزید ٹیکسز عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر تاجروں سمیت ہر طبقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے پالیسی بیان جاری کیا جائے جس میں حکومت اس حوالے سے وضاحت کرے۔