ڈاکٹروں کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،یاسمین راشد

ڈاکٹروں کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گو ند ل،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عا مر زمان خان،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پرو فیسر ڈاکٹرعارف تجمل  و دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کوفوراًپورا کیا جائے ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔