جی سی میں مستقل تقرریوں کیلئے قوانین کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں،اصغر زیدی

جی سی میں مستقل تقرریوں کیلئے قوانین کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں،اصغر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیور سٹی لاہور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے جی سی یو میں رجسٹرار، خزانچی اور کنٹرولر امتحانات کی ریگولر تقرریوں کے لئے قوانین سازی کی منظوری پر چانسلراور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کااس قدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سنڈیکیٹ کی مشاورت سے سرچ کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی گورنر کے اقدام کو احسن قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جی سی یو میں رجسٹرار، خزانچی، اور کنٹرولر امتحانات جیسی اہم پوسٹوں پر مستقل تقرری وقت کی ضرورت ہے۔