وزیر آباد کی شکست فردوس عاشق کیلئے شرمناک ہے،عظمیٰ بخاری

وزیر آباد کی شکست فردوس عاشق کیلئے شرمناک ہے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ ڈسکہ اور وزیرآباد میں شکست کے بعد فردوس امجد کی مسلسل عمران خان سے بے عزتی ہورہی ہے جس کی بھڑاس وہ ٹویٹر پر نکال رہی ہیں۔ٹویٹر پر نیا پاکستان بنانے والوں کو معلوم ہوچکا ہے گراؤنڈ پر حالات مختلف ہو چکے ہیں۔فردوس باجی فکر نہ کریں پرویز رشید آپ لوگوں کیلئے دوسرا لوہے کا چنا ثابت ہو گا۔

موجودہ دور میں پرویز رشید نوازشریف کا جانثار سپاہی اور غیر جمہوری قوتوں کا سب سے بڑا ناقد ہے۔اب ایک پیج والا چکر ختم،عمران خان کے منشی اور درباری اپنے اپنے صحفے تلاش کررہے ہیں۔سینیٹ الیکشن سے قبل ہی پی ٹی آئی میں الزامات کی بوچھاڑ ہو رہی ہے۔

 بلوچستان اور کے پی کے میں تحریک انصاف کے اختلافات عروج پر پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کو توڑنے والوں کی اپنی جماعت میں ہر صوبے میں الگ الگ گروپ بندیاں بن گئی ہیں۔مجھے ذاتی طور پرسینیٹ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں دیکھائی دے رہا ہے۔