حکومت معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے،زمان نصیب

حکومت معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو بحرانوں سے نکال کر باہر لانے کیلئے انتھک محنت کررہی ہے۔نظام معیشت کی بوسیدہ صورت حال،بحران اور دیوالیہ خزانہ پی ٹی آئی کو ورثے میں ملا۔ سابق حکومتوں نے فلائی اوورز ٹرینوں اور بسوں کے پراجیکٹ بنا کر کمیشن بنانے کے چکر میں پوری قوم کو قرضوں کی دلدل میں بری طرح جکڑ دیا۔
 وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار میں آکر قوم اور سرکاری حکومتی نظام کو کفایت شعاری اور سادگی کی طرف لے کر آئے۔ بیرونی قرضوں سے ملکی معیشت کو باہر نکالنے کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے بیرونی دوروں شاہانہ سرکاری سیر و سیاحت کی روایت کا خاتمہ کیا۔ وزیراعظم قوم کی خون پسینے کی کمائی کی ایک ایک پائی کو ماضی کی طرح  فیملی لمیٹڈ پارٹیوں کی عیش و عشرت کی نذر ہونے سے بچا کر عوامی فلاح پر خرچ کررہے ہیں۔ ملکی معاشی حالات کی یہ قربانی سخت حالات کا سامنا پاکستان اور پاکستان کے غیور عوام کو خوشحالی تعمیر و ترقی اور روشنی کے درخشندہ باب میں داخل کرے گا۔ قومیں بحرانوں مشکلات اور ناکامیوں کو پاوں تلے روند ڈالتی ہیں اگر سربراہ اور حاکم وقت دیانتدار اور قوم کا خیر خواہ ہو۔ پاکستان کے عوام امید اور عزم رکھتے ہیں کہ قائد عمران خان کی سچائی اور قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم اور خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ نیا پاکستان مضبوط معیشت باوقار اور باعزت پاکستان اور پاکستانیوں کا مقام دنیا میں مملکت خداد کی پہچان بنے گا۔ ملکی معیشت ترقی اور خوشحالی کی اڑان بھرے گی تاجر اور تجارتی مراکز پاکستان اور بیرون ملک معاشی راہداریوں تک رسائی حاصل کریں گے۔ سی پیک پاکستان چائنہ اکنامک راہداری کی تکمیل گوادر پورٹ پراجیکٹ پاکستان کیلئے خوشحالی کا عظیم انقلاب لے کر آئے گا۔