موبائل فون ہول سیلرز کی مشکلات حل کی جائیں،ملک خالد اقبال

موبائل فون ہول سیلرز کی مشکلات حل کی جائیں،ملک خالد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین ہول سیل موبائل فون سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاہور چیمبر ملک خالد اقبال نے موبائل فون سیکٹر پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے اور غیرہموار کاروباری حالات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون ہول سیلر کی مشکلات اور مسائل سے آگہی کے بغیر ٹیکسوں کا نفاذ معاشی ماہرین کا امتیازی سلوک ہے۔ کاروباری طبقے نے ملکی معیشت اور ترقی و خوشحالی کیلئے  ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔ موبائل فون ہول سیلر اور اس سیکٹر سے جڑے ہزاروں لاکھوں افراد اور ان کی زندگیاں گھر کاروبار کا حکومت احساس کرے۔

  لاہور چیمبر آف کامرس موبائل فون ہول سیلر کے مسائل اور حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں طارق مصباح کی قیادت اور رہنمائی میں موبائل فون سٹیندنگ کمیٹی موبائل فون ہول سیلر کے مسائل حل کروانے میں ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ بزنس سیکٹر کا استیحصال ملکی معیشت کا دیوالیہ کردے گا۔ تاجروں کو سہولیات دے کر حکومت کاروبار اور کاروباری طبقے کو تحفظ اور احساس کے رویئے اپنائے۔ تاجر کمیونٹی کی ملک و قوم کو درپیش ہر مسئلے بحران مشکل مصیبت آفت میں اپنا مثالی کردار ادا کیا ہے۔ موبائل فون ہول سیلر کو اس بحرانی کیفیت سے نکال کر حکومت کاروبار اور معیشت کی تقویت کے سفر کا آغاز کرے۔