مہنگائی، بے روز گاری کے مسائل حل نہ ہوئے تو حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے: سراج الحق 

مہنگائی، بے روز گاری کے مسائل حل نہ ہوئے تو حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو خود انحصاری کی راہ پر ڈالنے کے لیے تاحال ایک قدم نہیں اٹھایا۔ حکومت کی معاشی حکمت عملی صرف ایک نقطہ پر مرکوز ہے کہ کس طرح زیادہ سے زیادہ قرضے لینے ہیں۔ گزشتہ تیس ماہ میں پی ٹی آئی کے کریڈٹ پر لنگر خانوں کی تعمیر کے علاوہ اگر کچھ اور ہے تو قوم کے سامنے لایا جائے۔ ملک معاشی اور نظریاتی زوال کے تلخ دور سے گزر رہاہے۔پی ٹی آئی کو عوامی مسائل کا ادراک نجانے کب ہوگا۔ پی ٹی آئی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے، اسے ترقی کی ایک اینٹ لگانا بھی نصیب نہیں ہوئی۔ سابقہ حکمرانوں نے قوم کو زخم دیے موجودہ نے انہیں ناسور بنادیا۔ سیاسی جماعتیں حالات کی نزاکت کاادراک نہیں کر رہیں۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ کسان، مزدور، تاجر، دکاندار سب پریشان ہیں۔ 73 سالوں سے عوام کی گردنوں پر سوار اشرافیہ نے ملکی وسائل کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ تبدیلی کے نعرے لگانے والے بھی صرف تیس ماہ میں ہی رسوا ہو گئے۔ جماعت اسلامی عوام کے دکھوں کا مداوا چاہتی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری کے مسائل حل نہ ہوئے تو حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ قوم کو کھوٹے اور کھرے کا ادراک ہوچکا،انہیں مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم ہمیشہ چین کی مثال دیتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے 70 کروڑ عوام کو غربت سے نکالا مگر انہیں قطعی طور پر اپنی حکومت کی کارکردگی پر پشیمانی محسوس نہیں ہوتی۔ ملک میں چالیس فیصد سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ 
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -