نوشہرہ ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت

  نوشہرہ ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کے امیدوار کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن مخالف امیدواروں کو فریق بنایا ہے ان کے ایڈریس بھی دیں، حوالہ بھی دیں کہ کس قانون کے تحت درخواست دائر کی ہے۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ کل تک درخواست میں ترمیم کر دینگے، کمیشن ریٹرننگ افسر اور مخالف امیدوار کو نوٹس جاری کرے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔
اجازت
 

مزید :

صفحہ آخر -