رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا فیاض چوہان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

  رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا فیاض چوہان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے اپنے ہی پارٹی کے پنجاب سے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو لیاری والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں شکور شاد نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر جیل میں حملے میں میڈیا پر لیاری والوں کو نامزد کرنے اور غنڈہ کہنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان سے مطالبہ کرتا ہوں اپنے اس غیر زمہ دارانہ بیان پر لیاری کی عوام سے فی الفور معافی مانگیں۔انہوں نے کہاکہ لیاری میں کوئی گینگ وار نہیں یہاں کے 99عشاریہ 99 فیصد لوگ شریف ہیں جن کی شرح کسی بھی دوسرے علاقے سے زیادہ ہے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ لیاری کو بدنام کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے غنڈوں کو لیاری کے عوام سے جوڑنا قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، فیاض الحسن چوہان اپنے بیان پر معافی مانگیں۔

مزید :

صفحہ آخر -