علماء نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ  خریدنا،بیچنا حرام قرار دیدیا

علماء نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ  خریدنا،بیچنا حرام قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد(آئی این پی)مرکزی علما ء کونسل پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنا اور بیچنا حرام قرار دے د یا تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات کے حوالے سے علماء نے فتویٰ جاری کردیا فتوی میں کہا گیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں ووٹ خریدنا اور ووٹ بیچنا حرام ہے مرکزی علما ء کونسل کے چیئرمین مولانا زاہد محمود قاسمی نے فتویٰ جاری کیا  مرکزی علما ء کونسل کے مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد فتویٰ جاری کیا گیا مرکزی علما ء کونسل کا کہنا ہے کہ ووٹ قومی فریضہ ہے اس کی خریدو فروخت حرام ہے مرکزی علما ء کونسل کے چیئرمین مولانا زاہد محمود قاسمی کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین جائز اور حلال ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن لگوانے کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں۔
علماء کونسل 

مزید :

صفحہ آخر -