دبئی اسلامی بینک کا روشن  ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف

  دبئی اسلامی بینک کا روشن  ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) دنیا کے پہلے اسلامی بینک، دبي اسلامی بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کی تقریب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دبي اسلامی بینک، جس کا مرکزی دفتر دبي میں ہے، متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں سب سے بڑے اسلامی بینک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے جبکہ، اپنے اثاثوں کے اعتبار سے، دنیا کا دوسرا بڑا بینک ہے جس سے عالمی سطح پر اس کی مضبوطی ظاہر ہوتی ہے۔دبي اسلامی بینک کی عالمی موجودگی سات ممالک میں پھیلی ہوئی ہے جن میں متحدہ عرب امارات، پاکستان، کینیا، انڈونیشیا، ترکی، سوڈان اور بوسنیا شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -