ہواوے ٹیکنالوجیز نے  ہواوے پے متعارف کرا دیا

ہواوے ٹیکنالوجیز نے  ہواوے پے متعارف کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) ہواوے ٹیکنالوجیز نے،پاکستان،میں سیکیور آن لائن ٹرانزیکشنز، سنہ 2020ء میں متعارف کرائیں تھیں۔ ہواوے ڈیوائسز کے ذریعے ادائیگی کے یہ محفوظ، آسان اور عمدہ کارکردگی طریقے تھے جو کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں کو بھی سپورٹ کرتے تھے۔یونین پے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی شراکت میں ہواوے کی موبائل پیمنٹ سروس کے طور پر یہ سروس بینک کے ذریعے ادائیگیوں، QR پیمنٹ آپشنز فراہم کرتی ہے اور اس میں نیئر فیلڈ کمیونیکیشن (NFC) فون کی صلاحیت کسی مادی رابطے کے بغیر ادائیگی کا آپشن فراہم کرتی ہے۔ہواوے پے کی سہولت کو ہواوے ایپ گیلری سے ویلیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد استعمال کی جا سکتی اور اس میں بینک کارڈز (فی الحال این بی پی ورچوئل کارڈز)، لائلٹی کارڈز، گفٹ کارڈز کاور کوپنز کے آپشن شامل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -