شیخوپورہ، ٹرک رکشے پر الٹ گیا، 3افراد جاں بحق، 5شدید زخمی 

  شیخوپورہ، ٹرک رکشے پر الٹ گیا، 3افراد جاں بحق، 5شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شیخوپورہ (بیورورپورٹ) فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک مسافر رکشے پر الٹ گیا،3 افراد جاں بحق، 5شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے  مطابق سکندر آباد کے قریب کدلتھی موڑ ٹال پلازہ کے قریب ایک ٹرک جو کہ لوڈ تھا بے قابو ہو کر پاس سے گزرنے والے مسافر رکشہ پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار26سالہ زمرد بی بی،35سالہ نذیر مسیح،34سالہ ملک حفیظ اللہ موقع پردم توڑ گئے جبکہ حمزہ، مقصود احمد، صفیہ بی بی، اقصیٰ، زینت شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ بھکھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
3 افراد جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -