15مارچ سے مزارات، سینما ہالز کھولنے کی اجازت، پی ایس ایل فائنل 100فیصد تماشائیوں کو دیکھنے کی اجازت

15مارچ سے مزارات، سینما ہالز کھولنے کی اجازت، پی ایس ایل فائنل 100فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15 مارچ سے ملک بھر میں مزارات، سنیما ہالز کھولنے کی اجازت دیدی،دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی ختم کردی۔اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق 15 مارچ سے کورونا ایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات، مزارات اور سینما کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔تجارتی سرگرمیوں اورتفریحی پارکوں کیلئے وقت کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ 15مارچ سے ریسٹورنٹ ہالز میں کھانے کی اجازت 10 مارچ کے جائزہ اجلاس سے مشروط ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری رہے گا جبکہ این سی او سی نے دفاترکے 50 فیصد لوگوں کے گھر سے کام کرنے کی پابندی بھی ختم کردی ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل میچ کیلئے 100 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔این سی او سی نے پچاس فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔ ابتدائی طور پر بیس فی صد لوگوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل سکی تھی پلے آف میچزز میں سو فی صد شائقین میچ انجوائے کرسکیں گے،پی ایس ایل پلے آف میں تماشائی اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شرکت کرسکیں گے، پلے آف میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیساتھ شائقین سٹیڈیم آسکیں گے۔این سی او سی نے رائے دی ہے کہ الیکشن کمیشن لوکل باڈیزاورکینٹ بورڈالیکشنز مئی کے آخرتک کروائے۔
این سی او سی

مزید :

صفحہ اول -