سری لنکا کا ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس عمران خان کے نام سے منسوب

  سری لنکا کا ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس عمران خان کے نام سے منسوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں وزیراعظم عمران خان کو بطور کھلاڑی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سری لنکن پارلیمنٹ اسپیکر اور وزیرکھیل کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا، تقریب کااہتمام وزیراعظم کو بطور کھلاڑی خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا گیا۔تقریب میں سری لنکا کے وزرا، پارلیمنٹرینز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں وزیراعظم کو ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس کا مجوزہ منصوبہ پیش کیاگیا، ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کے نام سے منسوب ہوگا۔اس موقع پر عمران خان کے کرکٹ کیریئرسے متعلق ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی،عمران خان نے بطور کھلاڑی، سیاسی رہنما اور وزیراعظم اپنے تجربات بیان کیے۔سری لنکا کے یوتھ اینڈاسپورٹس منسٹر نے وزیراعظم کو میمورنٹوپیش کیا، وزیراعظم نے ورلڈکپ جیتنے والے سری لنکن کھلاڑیوں اور ارجن راناٹنگاکی تعریف کی اور اپنا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ سری لنکن وزیر کھیل کو پیش کیا۔
 منسوب

مزید :

صفحہ اول -