سیف اللہ ابڑو، رؤف صدیقی نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا

  سیف اللہ ابڑو، رؤف صدیقی نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ) پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن میں نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سیف اللہ ابڑو اور رؤف صدیقی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کو نظر انداز کیا، ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے درخواست میں کہا کہ سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ ریٹرنگ افسر نے روف صدیقی کے ٹیکنو کریٹ پر کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔
فیصلہ چیلنج 

مزید :

صفحہ اول -