پی اے سی کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن  کے دو سال کے پرفارمنس آڈٹ کا حکم

پی اے سی کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن  کے دو سال کے پرفارمنس آڈٹ کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز پر غیر معیاری گھی کی فروخت پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے آڈٹ حکام کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا دو سا لو ں کا پرفارمنس آڈٹ کرنے کا حکم دیدیا،کمیٹی نے پابندی کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں غیر قانونی طور پر ہونیوالی تعیناتیوں کے معاملے کی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی،ارکان کمیٹی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیخلاف پھٹ پڑے۔ حکومت نے کارپوریشن کو 50ارب روپے دیئے،سٹو ر ز پر سامان ہی نہیں مل رہا، کیس نیب کو دیدیں، بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا، جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے 2019-20 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، اجلا س میں یوٹیلیٹی سٹورز پر غیر معیاری گھی کی فروخت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے صرف سکھر ریجن کے 11سیمپل کی تصدیق کرائی ہے، باقی ریجنز کے سیمپل نہیں دکھائے، ایم ڈی یو ٹیلیٹی سٹورز نے کمیٹی کو بتایا ہمارے پاس جتنے برینڈز ہیں ان کی سرٹیفیکیشن موجود ہے۔چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہم نے کہا تھا غیر معیاری گھی کی فروخت روکی جائے اور گھی کو جدھر بھی پھینکنا ہے پھینک دیں، انہوں نے پی ایس کیو سی اے سے سرٹیفکیٹ لے لیا اور اس کو فروخت کر لیا، یہ مضر صحت ہے، یوٹیلیٹی سٹور لوگوں کی خد مت نہیں کر رہا۔ممبر ریاض فیتانہ نے کہا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن لوگوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کو عہدے سے ہٹایا جائے، رکن کمیٹی نور عالم خان نے ایم ڈی یو ایس سی کا جواب مذاق قراردیتے ہوئے کہا کیس نیب کو دیدیں  
پی اے سی 

مزید :

صفحہ اول -