پنجاب، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے 2،2امید وار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

  پنجاب، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے 2،2امید وار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب میں خواتین کی نشستوں پر دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا بلامقابلہ کامیاب ہو گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد خواتین کی 2 نشستوں کے لیے کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی امیدوار عملی طور پر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کے سیدعلی ظفر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے سعود مجید نیکاغذات نامزدگی واپس لے لی ہیں جس کے بعد اس نشست کے لیے بھی کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔
بلامقابلہ سینیٹر

مزید :

صفحہ اول -