بجلی 92پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کریگا

بجلی 92پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا آج(جمعرات) کو سماعت کرے گا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 92پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کررکھی ہے۔سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 12.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی جو 12 روپے 34 پیسے فی یونٹ میں پڑی، جنوری میں مقامی گیس سے16.51 فیصد،درآمدی ایل این جی سے 11.34 فیصد، کوئلے سے 31.38 فیصد بجلی اورایٹمی ذرائع سے 10.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر تھی،نیپراسماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرے گا۔
پر نیپر

مزید :

صفحہ اول -