ٹیلی نار پاکستان کی سپوٹی فائی کیساتھ شراکت داری

ٹیلی نار پاکستان کی سپوٹی فائی کیساتھ شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)  ٹیلی نار پاکستان ملک میں   Spotify  پریمیئم سروس لانچ کرنے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی بن گئی ہے۔ اس شراکت داری سے          ٹیلی نار پاکستان کے صارفین اپنے موبائل بیلنس سے Spotify پریمیئم سبسکرپشن حاصل کرکے لامحدود موسیقی اور    #MoreSeZyadaEntertainment   سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اس اشتراک سے ٹیلی نار پاکستان کے 47ملین صارفین کودنیا بھر سے 70 ملین ٹریکس اور 4 بلین سے زائد پلے لسٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔ صارفین اپنی پسندیدہ موسیقی سے      لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ نئی موسیقی کی تلاش بھی کرسکتے ہیں۔Spotify  کے پریمیئم ورژن کے ذریعے موسیقی کے شوقین افراد کو اشتہارات سے پاک موسیقی کے ساتھ خصوصی فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی جس میں گانوں کی ذاتی پلے لسٹ،مقامی او ر عالمی فنکاروں کے گانوں کے ایک منظم مجموعہ کے ذریعے تلاش شامل ہے۔ صارفین کو آف لائن گانوں تک بھی رسائی حاصل ہو گی جبکہ کمپیوٹر، اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ اورٹیلی ویژن پر  'Spotify Connect'  کی سہولت موجود ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم اشفاق، سی او او ٹیلی نار پاکستان نے کہا”ملک بھر میں موسیقی کے دلدادہ افرادکیلئے پاکستان میں Spotify کی پریمیئم سروس کے اجرا ء ایک بڑی خبر ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان کے 47 ملین صارفین کو یہ سہولت دے رہے ہیں۔
جبکہ آن لائن ادائیگیوں کے حوالے سے محدود وسائل کے حامل صارفین اپنے موبائل فون کے بیلنس کے ذریعے Spotify کو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔پاکستان میں پریمیئم سروس کے اجرا کیلئے Spotify کے ساتھ اشتراک سے موسیقی کے شوقین افراد کیلئے معیاری اور نئے گانے متعارف کرانے کے نا صرف ہمارے عزم کو مزید تقویت ملے گی بلکہ ہمارے مقامی فنکار وں کو دنیا بھر میں Spotifyکے345 ملین صارفین تک اپنے آپ کو متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔  ''

دنیا میں 345 ملین ماہانہ صارفین کے ساتھ Spotifyدنیا کی معروف آڈیو سٹریمنگ سبسکرپشن سروس ہے۔Spotifyکو موسیقی کے شوقین افراد کو بہترین تجربے فراہم کرنے کیلئے خصوصی فیچرز کے ساتھ پا کستان میں متعارف کرایا جارہا ہے۔ Spotifyایپ کو مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے یا پھر 329روپے ماہانہ پر Spotify کی پریمیئم سبسکرپشن حاصل کی جاسکتی ہے۔ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پیکجز قیمتیں رکھی گئی ہے جیسے طلبا ء کیلئے 165 روپے ماہانہ ، 429 روپے ماہانہ پر Duo جبکہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد کیلئے 529 روپے ماہانہ پریمیئم سبسکریشن حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے صارفین   https://spotify.com/promo/telenor   پر بھی جا کر Spotify سبسکرائب کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -