ہانگ کانگ کا 120 ارب ڈالر کے معاشی ریلیف پیکیج کا اعلان

ہانگ کانگ کا 120 ارب ڈالر کے معاشی ریلیف پیکیج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہانگ کانگ(اے پی پی):چین کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ نے کورونا متاثرہ معیشت کی بحالی کے لیے 120 ارب ہانگ کانگ ڈالر (15.48 ارب امریکی ڈالر) کے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔ ہانگ کانگ کے فنانس سیکرٹری پال چن نے بدھ کو لیجسلیٹوکونسل کو بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی طرح ملکی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔
اقتصادی شرح نمو میں بہتری کے لیے 120 ارب ہانگ کانگ ڈالر کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جارہا ہے، اس رقم سے ملک میں معاشی بحالی کے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں ملکی اقتصادی شرح نمو اور عوام کا مالی بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں اور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 2020 کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں سالانہ بنیاد پر 6.1 فیصد کمی ہوئی اوراس وقت بیروزگاری کی شرح 7 فیصد ہے۔ فنانس سیکرٹری نے کہا کہ حکومت ریلیف کے اقدامات کے لیے قریبا 300 ارب ہانگ کانگ ڈالر کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، تاہم ہمارا فوری اور اہم ہدف کورونا وائرس کا پھیلا روکنا اور ویکسینیشن پروگرام ہے اور اسی سے عوام اور کاروباری ادارے ٹریک پر واپس آسکتے اور چین اور دوسرے ملکوں کے ساتھ سفری روابط جلد ممکن بناسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ رواں سال ملکی اقتصادی شرح نمو میں 3.5 سے 5.5 فیصد اضافے کی توقع ہے لیکن اس کا انحصار کورونا وائرس کی صورتحال پر ہے بالخصوص پہلی ششماہی کی صورتحال اب بھی غیر یقینی کا شکار ہے، تاہم دوسرے ہاف میں صورتحال بہتر ہونے کا قوی امکان ہے۔

مزید :

کامرس -