خیبر پختونخوا اسمبلی کے 125میں سے 123اراکین سینیٹ انتخابات میں حصہ لینگے 

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 125میں سے 123اراکین سینیٹ انتخابات میں حصہ لینگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)سینٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 125میں سے 123اراکین سینٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے 125 اراکین اسمبلی میں ایک رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے اپنے اثاثوں کے گوشوارے تاحال جمع نہیں کرائے گئے جس کے باعث وہ ممکنہ طور پر سینٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے کے باعث ان کی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے جبکہ نوشہرہ سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کے باعث سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ نہیں پول کر سکیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا جاری سیشن کو گورنر خیبر پختونخوا نے برخاست کردیا ہے اور اسمبلی ہال کو پولنگ سٹیشن قرار دینے کاکام قرار داد کے بجائے اعلامیہ سے جاری ہو گا۔
سینٹ انتخابات

مزید :

صفحہ اول -