خوشحالی سروے: اہلکار غریبوں کو لوٹ کر ”لاپتہ“ متاثرین کا احتجاج

خوشحالی سروے: اہلکار غریبوں کو لوٹ کر ”لاپتہ“ متاثرین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نمائندہ پاکستان) تحصیل جتوئی میں خوشحالی سروے پروگرام کے اہلکاروں نے غریب لوگوں سے فی کس 1000سے 2000تک بٹور لئے‘ تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)
 تحصیل جتوئی کے نواحی علاقوں کے لوگ جن میں خدابخش رسول بخش حاجی پرویز صادق حسین عاشق حسین منیر احمد منیر زوار حسین ملازم حسین عبد الرشید حفیظ اللہ محمد سعید محمد شفیع محمد یاسر محمد نادر دلشاد حسین ودیگر غریب لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ خوشحالی سروے پروگرام کے اہلکاروں نے تحصیل جتوئی کے نواحی علاقوں جن جھگی والہ موچی والا بستی ٹھار بستی چنڈیہ بستی سیال والہ بستی قیصر غزلانی لنڈی پتافی رام پور بیٹ دریائی ہیڈ بکائنی بستی اللہ میرہزار خان بستی ہزاری ڈمر والا شمالی بستی قادر پور بستی عنایت شاہ موضع شہباز پور پھلن شریف جہاں پور سبائے والہ جتوئی شہر اور دیگر نواحی علاقوں میں خوشحالی سروے پروگرام کے اہلکاروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے انہوں یہ بھی کہا کہ خوشحالی سروے پروگرام کے اہلکاروں کی پیسے لینے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے خوشحالی سروے پروگرام آفیسران کو  شکایات بھی کی تھی مگر آج تک ان اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ لائیں گی غریب لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر خوشحالی سروے پروگرام ڈی پی او مظفرگڑھ آر پی او  ڈیرہ غازی خان آئی جی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے کارروئی کا مطالبہ کیا ہے۔
سروے