جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کل مہنگائی  مارچ‘ لودھراں میں تیاریاں مکمل سراج الحق کا بہاولپور میں اہم خطاب  شہریوں‘تاجروں‘ وکلاء کی شرکت متوقع

  جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کل مہنگائی  مارچ‘ لودھراں میں تیاریاں مکمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان‘ بہاولپور‘ لودھراں (سٹی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان)(بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)
 امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کل 26 فروری بروز جمعہ 12 بجے دن لودھراں سے مہنگائی مارچ کی قیادت کریں گے تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی شعبہ نشر و اشاعت کے انچارج رانا ظہور احمد نے پریس ریلیز میں کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق موجودہ مہنگائی کے طوفان کے خلاف مہنگائی مارچ کا آغاز لودھراں سے کر رہے ہیں سراج الحق کل 26 فروری بروز جمعہ 12 بجے دن دفتر جماعت اسلامی لودھراں سے مہنگائی مارچ کے خلاف مہنگائی مارچ کی قیادت کریں گے اور بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے مہنگائی مارچ میں جماعت اسلامی کے کارکنان شہریوں تاجروں وکلا کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔
شرکت متوقع