انڈے مہنگے فروخت کرنیکی وجہ بے نقاب

انڈے مہنگے فروخت کرنیکی وجہ بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہریوں کو مہنگے داموں انڈے فروخت کرنے کی وجہ سامنے اگئی،ایگز ایسوسی ایشن نے(بقیہ نمبر37صفحہ 7پر)
 بھانڈا پھوڑ دیا، ڈیلر ایسوسی ایشن پنجاب کے نام پر بہاولپور ڈیلر ایسوسی ایشن نے مارکیٹ کمیٹی کو بلیک میل کرکے ساری سردیاں عوام کو انڈہ مہنگا فروخت کیا۔ان خیالات کا اظہار ایگز ایسوسی ایشن بہاولپور کے عہداروں کی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔صدر پنجاب وائلڈ لائف بریڈر ایسوسی ایشن بہاولپور امیر ملک نے کہا کہ بہاولپور ڈیلر ایگز ایسوسی ایشن جو کہ ایک مافیا بن چکی ہے گزشتہ 35 سالوں سے ایگز کنٹرول کمیٹی کو ریٹ دیتا تھا اور اس پر قابض تھا زیادہ ریٹ دینے سے قبل سستا انڈا خرید کر سٹو ر کرلیا جاتا تھا اور بعد میں انڈوں کی مصنوعی قلت کرکے مہنگے داموں فروخت کیاجاتا رہا گزشتہ سال کے آخری مہینوں میں اس مافیا نے مہنگائی کی انتہا کردی پورے پاکستان سے بہاولپور کی عوام کو مہنگا انڈا خریدنے پر مجبور کیاجاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں سب سے زیادہ انڈا دینے والی لیئر مرغی کے فارم ضلع لودہراں اور ملتا ن میں موجودہیں یہ ناصرف ہماری انڈے کی ضرورت پوری کرتے ہیں بلکہ یہاں سے انڈا پشاور،کوئٹہ ا ور گلگت کو بھی سپلائی کیا جاتاہے کیونکہ ان علاقوں میں پولٹری فارمنگ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پولٹری کی سب سے بڑی تنظیم لاہور میں جو پورے پاکستان کو لیڈ کرتی ہے اور انڈے کے نرخ کا تعین کرتی ہے اس مافیا نے لاہور کی تنظیم پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کے نرخوں سے کئی گنا زیادہ نرخ پر اندے فروخت کرکے غریب عوام پر ظلم کی انتہا کردی۔اس سلسلے میں جب ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک بہاولپور سید سبطین شاہ نے اس مافیا کونرخ دوسرے شہروں کے مطابق کرنے کو کہا تو ان مافیاز کو غصہ آگیا اور اس مافیا نے لائیوسٹاک آفیسر سمیت ڈپٹی کمشنر بہاولپور مظفر خان سیال کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی اور اپنے تمام ایگز سیل مین کو بلا کر ہدایت کی اندوں کی سپلائی بند کردو جس پر ہم نے ان کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کو یقین دہائی کرائی کہ ہم مارکیٹ میں انڈے سپلائی کرتے ہوئے ان کی ہڑتال کو ناکام بنایا اگلے روز عدالت میں اس  مافیاز کی طرف سے کی جانے والی رٹ پہلی ہی پیشی پر خارج ہو گئی اور یہ مافیا اپنے مکروہ مقاصد میں ناکام ہو گئی اب ہماری بہاولپور ایگز  ایسوسی ایشن نے 24گھنٹے کے اندر فی درجن انڈہ 26 روپے کم کردیا چند دن بعد مزید 36روپے ریٹ کم کرکے مہنگائی میں پسی عوام کو سستے انڈے کی فراہمی یقینی بنائے گے جو عوام کا بنیادی حق ہے۔اب انکے انکے صدر سید اصغر شاہ،نائب صدر فیض احمد،شاہد شاہ،جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم مل کرایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفیسرز سید سبطین شاہ کیخلاف بے بنیاد الزامات لگا کر انکی شہرت کونقصان پہنچارہے ہیں۔
بے نقاب