سیکرٹری بااختیار‘ اب جنوبی پنجاب ترقی  کرے گا‘ پی ٹی آئی رہنما شہزاد ہمایوں 

  سیکرٹری بااختیار‘ اب جنوبی پنجاب ترقی  کرے گا‘ پی ٹی آئی رہنما شہزاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جام پور(نامہ نگار) سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)
کامیاب ہونگے۔ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔  وزیر اعلی پنجاب کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے پنجاب بھر میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تمام محکموں کے سیکرٹریوں کو بااختیار بنا دیا گیا ہے جس سے یہاں کے لوگوں کے مسائل ان کی دیلز پر حل ہو نگے۔ اپوزیشن کا بیانیہ کرپشن کرکے بنائے ہو ے مال کو بچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء وسابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم ن کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔سیٹ کی خاطر قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے لوگوں کی جان سے کھیلا گیا۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری وسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفر لغاری کی کاوشوں سے حلقہ میں اربوں روپے تعلیم۔ صحت۔ صاف پانی کی فراہمی۔ کھیت سے منڈیوں تک پختہ روڈز۔ نالی سولنگ اوردیگر تعمیر نو کے کام جاری ہیں۔ الیکشن میں کارگردگی کی بنا پر عوامی عدالت میں پیش ہونگے۔ بلدیاتی الیکشن میں ڈیرہ۔ راجن پور دونوں اضلاع میں لغاری گروپ کے نامزد امیدوار کامیاب ہونگے۔
شہزاد ہمایوں