ملکی ترقی‘ خوشحالی میں کرپشن‘ بڑی رکاوٹ‘ حسین جہانیاں گردیزی

   ملکی ترقی‘ خوشحالی میں کرپشن‘ بڑی رکاوٹ‘ حسین جہانیاں گردیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر) کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے،تحریک انصاف”سینٹ الیکشن“ میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،سیاست اور صحافت میں ”خدمت خلق“کرنا قدر مشترک ہے،قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے صحافیوں سمیت دیگر (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)
شعبوں کے نمائندہ افراد پر مشتمل وفود کے بین الصوبائی دورے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے انجمن صحافیاں وپریس کلب (رجسٹرڈ) کبیروالا کے سابق صدر اور ممبر تحصیل امن کمیٹی سید ذوالقرنین حیدر بخاری کی جانب سے جنوبی پنجاب کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے ایبٹ آباد پریس کلب کے عہدیداران وممبران اور خانیوال کے میڈیا نمائندگان کے اعزازدئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح پاکستان کو کرپشن سے پاک ریاست بنانا ہے،حکومت کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی کرپشن کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کررہا ہے۔آئندہ کے ترقیاتی منصوبہ جات میں یونیورسٹی کیمپس،خانیوال تاکوٹ اسلام مین روڈ کی تعمیر نوسمیت دیگر تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخرامام کے صاحبزادے سید عابد امام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایبٹ آباد کا شمار پاکستان کے صحت افزا مقامات میں ہوتا ہے،جو سیاحتی حوالوں سے قابل دید علاقہ ہے،ایبٹ آباد کے صحافیوں کا دورہ خوش آئند اور باعث مسرت ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر محمد عامر شہزاد جدون اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے اپنے خطابات میں کہا کہ ضلع خانیوال کے عوام عزت اور محبت دینے اپنی مثال آپ ہیں، سید حسین جہانیاں گردیزی بطور صوبائی وزیر،ضلع خانیوال سمیت پنجاب بھر کے صحافیوں کیلئے حکومت سے جو بھی ریلیف ممکن ہوسکتا ہے،اسکے حصول کو یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال اور پریس کلب کبیروالا کے عہدیداران وممبر ان طاہر نسیم،عبداللطیف انور،میاں عبدالحفیظ،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،میاں محمود احمد صدیقی،چوہدری سعید عالم،رضا اللہ خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں ایبٹ آباد پریس کلب کے وفد کو ضلع خانیوال میں مطالعاتی دورے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال اور ایبٹ آباد کے صحافی محبت اور پیار کے انمنٹ رشتے سے بندھے ہوئے ہیں اور یہ رشتہ مزید مستحکم ہورہا ہے۔عشائیہ میں راشد بن امیر،حفیظ سعیدی،شاہد انجم،چوہدری اسلم شاہد سمیت دیگرنے بھی شرکت کی۔
حسین جہانیاں