رحیم یار خان: 3 خواتین اغواء‘ کارروائی شروع

رحیم یار خان: 3 خواتین اغواء‘ کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے 3 خواتین کو زبردستی اغوا کر لیا (بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)
ہے۔ تفصیل کے مطابق اغوا کا پہلا واقعہ نورے والی کے رہائشی محمد عاصم کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ملزمان عبدالرحمن وغیرہ نے اس کی بیوی ماریہ بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا دوسرا واقعہ عباسیہ بنگلوز کے رہائشی ندیم احمد کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ملزمان سمانا وغیرہ نے اس کی بیوی نگینہ بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا جبکہ تیسرا واقعہ چک 3 کے رہائشی محمد حسین کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ملزمان عاکف وغیرہ نے اس کی جواں سالہ بیٹی ممتاز بی بی کو زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ورثا کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
خواتین اغوا