تونسہ میں آپریشن‘ اعجازی گینگ گرفتار‘ اسلحہ‘ڈکیتی شدہ رقم برآمد 

  تونسہ میں آپریشن‘ اعجازی گینگ گرفتار‘ اسلحہ‘ڈکیتی شدہ رقم برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تھانہ صدر تونسہ نے خطرناک گینگ (اعجاز عرف اعجازی سہانی) گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، ڈکیتی شدہ رقم برآمد کرلی (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)
ہے، تفصیلات کے مطابق اے ایس پی تونسہ میر روحل نے ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ علی عمران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ علی عمران ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے خطرناک گینگ (اعجاز عرف اعجازی سہانی) کے ارکان سمیع اللہ، اعجاز، جنید،رضوان عرف کالا،اسلم عرف عارف کو گرفتار کر لیا گیا اور ان سے نقد رقم 1،25،000روپے،تین پستول،دوکلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ملزمان راہزنی،وہیکلز چوری،سرقہ مویشی،نقب زنی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث تھے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی تمام تر مقدمات کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے اے ایس پی تونسہ میر روحل خان کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے شہریوں کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا تحصیل تونسہ میں جہاں بھی شرپسند عناصر قانون شکنی کریں گے تونسہ پولیس ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اپنا فرض ادا کرے گی شرپسند اور سماج دشمن عناصر کی فوری سرکوبی کی جائے گی تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو۔
رقم برآمد