فورٹ منرو: گاڑی کی تلاشی‘ خفیہ خانوں سے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد 

فورٹ منرو: گاڑی کی تلاشی‘ خفیہ خانوں سے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازیخان نے کھر فورٹ منرو میں چرس برآمد کرتے ہوئے دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلروں کو گرفتار کر لیا کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک نے بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ کھر امیر حمزہ لغاری، داد لغاری، رفیق(بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)
ِ لغاری نور الدین نے منشیات کے خلاف بڑی کاروائی کی اور بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑی کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلروں کو گرفتارکر لیا ہے انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 23 پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے ہیں جس کو بلوچستان سے خرید کر پنجاب ضلع مظفر گڑھ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے ان کی سرپرستی کرنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا بارڈر ملٹری پولیس کی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔
چرس برآمد