مغوی کی بازیابی کیلئے ایس ای او تھانہ چہلیک کو آخری مہلت

    مغوی کی بازیابی کیلئے ایس ای او تھانہ چہلیک کو آخری مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس فاروق حیدر نے ایس ایچ او تھانہ چہلیک بشیر ہراج کو آخری مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ یکم (بقیہ نمبر63صفحہ 7پر)
مارچ  کو مغوی کو بازیاب کراکے عدالت کے روبرو پیش کریں۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر احمد فصیح الدین نے اپنے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ذیشان گیلانی، احسن یزدانی، ساجد نواز کھوکھر سابق چیئرمین یونین کونس اور عالمگیر وغیرہ سمیت آٹھ افراد نے فصیح الدین پراپرٹی ڈیلر کو اراضی کے سودے کے لیے گیارہ فروری کو بلایا مگر وہ اس روز سے گھر واپس نہیں آیا پولیس نے اغوا کا مقدمہ تو درج کرلیا مگر اس کی بازیابی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے عدالت میں موجود ایس ایچ او تھانہ چہلیک بشیر ہراج نے عدالت سے مہلت کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔
مہلت