ہائی کورٹ: مقدمہ بازی‘ معروف قانون  دان امتیاز حسین میتلا کی عبوری ضمانت منظور

 ہائی کورٹ: مقدمہ بازی‘ معروف قانون  دان امتیاز حسین میتلا کی عبوری ضمانت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس صادق محمود خرم نے معروف قانون دان امتیاز(بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)
حسین میتلا کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں امتیاز حسین میتلا ایڈووکیٹ نے اپنے کونسل شیخ جمشید حیات کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ برسراقتدار جماعت کے رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی ہے اسی وجہ عناد پر ایک مقدمہ میں الجھایا گیا ہے۔ وہ انکا 70 سال سے کھیتی باڑی والا رقبہ ہتھیانا چاہتے ہیں استغاثہ کے بیان اور مضروبین کے خود ساختہ زخموں میں بھی تضاد ہے۔ تھانہ بستی ملوک پولیس کی ملی بھگت سے محمد اکمل نے مقدمہ نمبر 468/20 درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ  پٹشنر امتیاز حسین میتلا، سعادت، شفقت اور اجمل نے اکمل، مختار، اقبال اور عطا الہی کو حملہ کرکے زخمی کردیا جب کہ کوئی شخص زخمی ہوا نہ ہی کوئی حملہ آور تھا فرضی زخم لگا کر مقدمہ درج کرایا گیا تمام زخم خود ساختہ ہیں عدالت عالیہ میں سردار ظفر خان نے بھی کونسل کی معاونت کی۔
ضمانت منظور