الیکشن کمیشن متحرک‘ ضلع وہاڑی میں فارم وصولی  مراکز‘ قائم‘ معاملات درست کرنے کی ہدایت

  الیکشن کمیشن متحرک‘ ضلع وہاڑی میں فارم وصولی  مراکز‘ قائم‘ معاملات درست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع وہاڑی میں اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفاتر (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)
میں عوام الناس کی سہولت کیلئے  '' فارم وصولی مراکز ''بنا دیئے ہیں جہاں فارم نمبر 21اندراج، فارم نمبر 22اعتراضات، فارم نمبر 23درستگی جمع کروائے جا سکتے ہیں ان مراکز کی تفصیل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر موجود ہے ضلع وہاڑی میں 38اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر ہیں ضلع وہاڑی میں 38مراکز فارم وصول کیلئے قائم کر دیئے گئے ضلع وہاڑی کی عوام ان مراکز پر اپنے فارم جمع کراسکتے ہیں تحصیل وہاڑی میں 03شہری اور07دیہی سنٹرز، میلسی میں 02شہر ی،12دیہی سنٹرز اور بوریوالا میں 11شہری اور 27دیہی سنٹرز موجود ہیں۔
متحرک