ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کا جیل کا  دورہ‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کا جیل کا  دورہ‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک اعظم (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ملک علی ذوالقرنین اعوان نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا۔اس موقع پرسول جج لیہ محمد کاشف عثمان شبیر بھی ہمراہ تھے۔ ججز(بقیہ نمبر59صفحہ 7پر)
 صاحبان نے اندرون جیل ہسپتال،کچن اسیران،نو عمر وارڈمیں قائم سکول، بارکس کامعائنہ کیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی، سکیورٹی کے انتظامات کوبخوبی چیک کیااور تسلی بخش قرار دیا۔ججز صاحبان نے معمولی جرائم میں ملوث سات حوالاتیان کی رہائی کے احکامات جاری کیے اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ارشد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی بھی موجود تھے۔
جائزہ