باصلاحیت افراد کو ملکی ترقی کیلئے متحد ہونا پڑے گا‘ لیاقت بلوچ 

  باصلاحیت افراد کو ملکی ترقی کیلئے متحد ہونا پڑے گا‘ لیاقت بلوچ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سیاسی انتخابی امور قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان میں ترقی، استحکام اور جمہوری پارلیمانی نظام کی تمام بنیادیں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آزادی اور قدرتی وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال کیاہے۔ غربت، بے روزگاری، کرپشن، لاقانونیت اور آئین سے انحراف قومی وجود کو دیمک کی طرح(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)
 چاٹ رہاہے۔ ملک بھر میں محب دین، محب وطن، باصلاحیت لوگوں کو ہر طرح کے تحفظات اور ذہنی غلامی سے نجات پانے کے لیے تعمیر نو اور سماجی انقلاب برپا کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ جماعت اسلامی ہر باصلاحیت، کارآمد اور محب وطن فرد کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک کے ایک روزہ دورہ میں شینکہ حضرو، اٹک شہر، جنڈ میں ورکرز کنونشن اور تعزیتی ریفرنسز اور یوتھ تنظیموں کے کنونشن سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کا نااہل ناکام حکومت اور تضادات کی شکار اپوزیشن کے مقابلہ میں اسلام کی حکمرانی، کشمیر کی آزادی، عوامی مسائل کے حل اور اسلام کے معاشی نظام کے قیام کا ایجنڈا ہے۔سینیٹ اور ضمنی انتخابات نے عمران خان کے ہر تقریری دعوے کو بے نقاب کردیاہے۔ ماضی کی حکومتوں کی طرح عمران سرکار بھی ریاستی طاقت سے عوام کے حق ووٹ کو چوری کر رہی ہے۔شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جمہوری قوتوں کو قومی ڈائیلاگ کے ذریعے انتخابی اصلاحات کا مضبوط نظام لانا ہوگا۔ ووٹ کو عزت، ووٹ کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی جمہوری جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ سے خیرات نہیں ملے گی۔ لیاقت بلوچ نے اٹک ضلع میں مرکزی اور اندرونی سڑکوں کی تباہ حالی پر کہاکہ پنجاب اور وفاقی حکومتیں شرم کریں، عوام کو سہولت دیں۔
لیاقت بلوچ