ملتان: کرونا حملے میں مزید ایک مریض جاں بحق‘ 13 کی حالت نازک 

  ملتان: کرونا حملے میں مزید ایک مریض جاں بحق‘ 13 کی حالت نازک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 1 مزید مریض جاں بحق ہوگئے‘ اموات کی مجموعی  تعداد 452 ہو گئی‘تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کی  رہائشی 65 سالہ حکیم بیگم نے دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے 24 (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)
فروری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 452 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 20ہو گئی ہے جن میں سے 15مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  13 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 05مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 30مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 330افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 555 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
کرونا