تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ مافیا کا عملے پر حملہ‘ تشدد‘ کارروائی شروع 

تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ مافیا کا عملے پر حملہ‘ تشدد‘ کارروائی شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)  پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنانا،سرکاری ریکارڈ چھین کر ڈالے کو آگ لگانے اور جیب سے ہزاروں روپے کی نقدی نکالنے کے الزام میں دونامزد سمیت پانچ نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق حرم گیٹ پولیس کو انفورسمنٹ انسپکٹر منیر احمد نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
دوران آپریشن لوہامارکیٹ ملزمان حماد، کریم نواز نے ٹرنک،پیٹیوں وغیرہ کا شوروم بنایا ہوا ہے،دوکان کا تمام سامان سڑک پر رکھ کر آمدورفت میں رکاوٹ ہوتی ہے،ٹریفک جام ہوجاتی عوام الناس کو بہت اذیت کا سامنا ہوتا ہے،ملزمان کو متعدد بار منع کیاگیا جو پانچ نامعلوم افراد کے ہمراہ تجاوزات عملہ پر حملہ آور ہوگیا ڈنڈوں سوٹو ں کے ساتھ تشدد کیاکارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ریکارڈ چھین لیا،ڈالے کو آگ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے ارشد حسین کی جیب سے بیس ہزار نقدی نکالی اور کپڑے پھاڑ دیئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
حملہ