نئے وفاق اوربورڈ رجسٹر ہونے سے دین کو کوئی خطرہ نہیں ہے خرم نواز گنڈاپور 

      نئے وفاق اوربورڈ رجسٹر ہونے سے دین کو کوئی خطرہ نہیں ہے خرم نواز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے 70 ویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ ”سفیرامن سمینار“سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مدارس کے نصاب کو دورجدید کے(بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
 تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نئے وفاق اوربورڈ وقت کی ضرورت تھی۔آج مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی علوم اورعربی انگلش بول چال سکھانا انتہائی ضروری ہے۔ دنیا بھر میں منہاج القرآ ن سے وابستہ تعلیمی ادارے جدید اورقدیم علوم کا حسین امتزاج ہیں۔ دینی تعلیم میں انقلاب برپا کرنے کیلئے نظام المدارس کا قیام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک اورعظیم علمی کارنامہ ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں مستفید ہونگی۔انہوں نے کہا کہ نئے وفاق اوربورڈ رجسٹر ہونے سے دین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔خطرہ صرف ان مذہبی ٹھیکیداروں کو ہے جنہوں نے مسالک کے نام پر مسلمانوں پر تحقیق کے دروازے بند کئے ہوئے ہیں۔نئے وفاق قائم ہونے سے دینی مدارس میں تعلیم کا معیار بہتر ہوگا اورمدارس کے طلباء دنیا بھر میں دیگر تعلیمی اداروں کے ہم پلہ تصور کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی پوری زندگی اس قوم اوراپنے پیارے نبی کی امت کی خدمت میں گزاری ہے اورہمیشہ انکی علمی رہنمائی کی ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خاتمے اورفروغ امن کیلئے جو کردار ادا کیا وہ دیگر علماء کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔انہوں نے عالمی سطح پر اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرنے کیلئے جو علمی خدمات انجام دیں وہ قابل تحسین ہیں۔معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین آزاد نے کہا کہ شیخ الاسلام نے نوجوانوں کو خرافات سے نکال کر سچا مسلمان بنایا ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو محبت رسول کے جام پلا کر انکی اخلاقی و روحانی تربیت کی ہے۔مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے علم وتحقیق کا ایک جہان آباد کیا ہے جس سے اپنے پرائے سب مستفید ہورہے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے قائم مقام صدر میاں نوراحمدسہو نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو شعور دینے کیلئے جو تعلیمی منصوبہ شروع کیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔سمینار سے ضلعی صدر یاسرارشاد دیوان،معروف صحافی اکمل وینس،راؤ محمد عارف رضوی،ضلعی صدر ویمن لیگ ہما اسماعیل،پروفیسر اسحاق ساقی نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر زبیراے خان،ضلعی ناظم زمان خان اعوان،ضلعی صدرعوامی تحریک میجراقبال چغتائی،خالد سلطانی،نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ،مخدوم شہباز ہاشمی،ڈاکٹر خالد محمود،چوہدری مشتاق سندھو،احمد قریشی،انجینئر جواد صادق،رائے رمضان ایڈووکیٹ،غلام حسین کھوکھر،قاری لیاقت حسین،شاہد ہاشمی اورسجاد نقشبندی سمیت خواتین اورمردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
گنڈا پور