کبیروالا: پولیس کا زمیندار کے گھر دھاوا‘ سامان لوٹ کر فرار 

  کبیروالا: پولیس کا زمیندار کے گھر دھاوا‘ سامان لوٹ کر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(نامہ نگار) پولیس چوکی فاضل شاہ موضع حشمت مرالی میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پائمال کرتے ہوئے دیواریں پھلانگ کرزمیندار کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئی،سوئے ہوئے اہل خانہ کو جگاکر گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا،تلاشی لینے کے دوران لاکھوں روپے(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
 مالیت کا طلائی زیور،گھریلو سامان،5موٹر سائیکل،دو موبائل فونز چھین لے گئے۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کبیروالاکی عدالت میں حصول انصاف کیلئے دائرکردہ رٹ پٹیشن اور ڈی پی او خانیوال کو قانونی کاروائی کیلئے دی گئی تحریری درخواست میں موضع حشمت مرالی کے رہائشی زمیندارقیصر عباس مرالی نے موقف اختیار کیا ہے کہ 20فروری2021کو بوقت 11بجے شب پولیس تھانہ سرائے سدھو کی چوکی فاضل شاہ کا انچارج شفقت عباس،ہمراہ کانسٹیبلان فخر عباس،محمد قاسم،19کے قریب پولیس اہلکاران وایلیٹ فورس چادر اور چاردیواری کا تقدس پائمال کرتے ہوئے اس گھرمیں دیواریں پھلانگ کرداخل ہوئے،آہٹ ہونے پر اہل خانہ کی آنکھ کھلی تو انہوں نے اسلحہ تان کر سب کو یرغمال بنالیا اور تلاشی کے نام پر گھر میں سامان الٹنا پلٹنا شروع کردیا،اس دوران کمروں میں موجود 22ہزار روپے مالیت کے دوبستر،ٹرنک سے4لاکھ روپے کے تین تولہ طلائی زیور،ایک لاکھ 10نقد ی اٹھالئے،2موٹر سائیکل125،ایک موٹر سائیکل CD70اور دو چائنا موٹر سائیکل اٹھا کر سرکاری ڈالے میں ڈال لئے،اس دوران منع کرنے پر انہوں نے اہل خانہ کو غلیظ گالیاں دیں اور گھر میں توڑ پھوڑ اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، درخواست گزار واقعہ کی بارے میں پولیس ہیلپ لائن 15پر اطلاع دینے لگا تواے ایس آئی شفقت عباس نے اسکے دونوں موبائل فون بھی چھین لئے اور یہ تمام سامان لیکر تھانے چلے گئے،جب اس بابت پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں مخبر نے اطلاع دی ہے کہ بوجہ شادی آپ کے گھر میں آتش بازی کے لئے بھاری مقدار میں ممنوعہ سامان موجود ہے۔درخواست کے مطابق اس نے حصول انصاف اور قانونی کاروائی کیلئے پولیس تھانہ سرائے سدھو کو تحریری درخواست دی،جس پر کاروائی عمل میں لانے کی بجائے اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔درخواست نے حکام بالاسے صورت حال کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دھاوا