رحیم یار خان: چوری کی 8 وارداتیں‘ ملزم زیورات‘ موٹر سائیکل لیکر فرار 

رحیم یار خان: چوری کی 8 وارداتیں‘ ملزم زیورات‘ موٹر سائیکل لیکر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) چوری کی 8 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل گھاس اور ڈرل چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات چک 135 کے رہائشی محمد عرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 90 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے دوسری واردات علی پارک کے رہائشی محمد بلال کے ساتھ (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 82 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا تیسری واردات چک 98 کے رہائشی محمد نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات سٹیلائیٹ ٹان کے رہائشی ارسلان علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کے 2 موٹر سائیکل چرا لیے پانچویں واردات کوٹلہ میرن کے رہائشی انعام الحق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات چک 104 کے رہائشی محمد اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان نوید حسین وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات چک 137 کے رہائشی عبدالمجید کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان بلال وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کی گھاس چرا لی جبکہ آٹھویں واردات شمس آباد کے رہائشی شہزیب علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد زاہد وغیرہ نے 2 لاکھ 5 ہزار 900 روپے مالیت کی ڈرل اور دیگر سامان چرا لیا اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
وارداتیں