ٹبہ سلطان پور: پولیس گشت زیرو‘ 10 منٹ میں 3 ڈاکے‘ دکاندار پر وحشیانہ تشدد 

ٹبہ سلطان پور: پولیس گشت زیرو‘ 10 منٹ میں 3 ڈاکے‘ دکاندار پر وحشیانہ تشدد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں پولیس گشت نہ ہونے کے باعث دس منٹ میں تین ڈاکے ہوئے، موٹر سائیکل سوارمسلح تین ڈاکو گن پوائنٹ پوائنٹ پر موبائل شاپ،کریانہ اسٹور اور ایک گاہک کو لو ٹ کر فرار ہوگئے‘ مزاحمت کر نے پر دکاندار پر تشدد کیا گیا‘ تفصیل کے مطا بق تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں پولیس گشت نہ ہو نے کے (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)
باعث شہر میں صرف دس منٹ کے دوران ڈکیتی کی تین وارداتیں ہوگئیں موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پر چوک عاصم کے قریب قطب پور روڑ پر ایوب کریانہ اسٹور اور موبائل شاپ سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے کہ راستہ میں کھڑے شہر سے بھی زبردستی موبائل فون اور نقدی چھین لی مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کر نے پر ایوب کریانہ اسٹور کے مالک عامر کو شدید تشدد کانشانہ بناڈالا مسلح موٹر سائیکل سوار چوک عاصم میں عوام کے ہجوم سے باآسانی ہوائی فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہوائی فائر نگ سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیامقامی افراد کی جانب سے ڈکیتی واردات کی فوری طور پر اطلاع ایس ایچ او سب انسپکٹر عدنان جمیل ٹیپو کو دی لیکن ایس ایچ او کال اٹینڈ کر نے کی بجائے اپنا موبائل بند کردیا جس کے بعد مقامی افراد نے ون فائیو پر کال کرڈکیتی سے متعلق بتایا لیکن پھر بھی پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے موقع پر پہنچی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے متاثرہ افراد اور علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پر ہجوم چوک کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں ہونا پولیس کی واضع ناکامی ہے پولیس عوام کی خادم بننے کی بجائے سیاست دانوں کی خوش آمد کر کے ان کی سپورٹ حاصل کرنے میں مصروف ہے اور عوام اور تاجروں کو ڈاکوؤں اور چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے اگر ایس ایچ او عدنان جمیل ٹیپو کاعوام کے ساتھ یہی رویہ رہاتو پھر عوام اور تاجر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ایس ایچ او عدنان جمیل ٹیپو نے عوام میں اپنی مقبولیت حاصل کرنے کے لئے واردات کرنے میں ملوث ڈاکو کو آدھے گھنٹے کے اندر گرفتار کر نے کااعلان کیاجو چھوٹا ثابت ہوا ڈکیتی کی وارداتوں میں متاثرہ افراداور علاقہ مکینوں محمد رمضان، حبیب احمد، احسن، محمد عامر اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت اور آر پی او ملتان سے فوری طور پر تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر ایس ایچ او سب انسپکٹر عدنان جمیل ٹیپو کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ضلع بدر انسپکٹر بیج کے سنیئر ایس ایچ او کو تعینات کر نے کا مطا لبہ کیا ہے تاکہ موثر حکمت عملی سے وارداتیں کنٹرول ہو کر علاقہ میں دوبارہ امن قائم ہوسکے جب اس سلسلہ میں ایس ایچ او سب انسپکٹر عدنان جمیل ٹیپو سے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے متعلق موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا۔
وحشیانہ تشدد