جتوئی: یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا‘ چینی‘ گھی  غائب‘ غریبوں کا کڑا امتحان

جتوئی: یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا‘ چینی‘ گھی  غائب‘ غریبوں کا کڑا امتحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جتوئی (نمائندہ پاکستان) یوٹیلیٹی سٹوز پر غریب لوگوں کیلئے آٹا چینی اور نایاب ہوگئی‘ غریب لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق جتوئی (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)
کے شہری محمد زاہد محمد شاہد مجاہد محمد آصف محمد اظہر محمد سجاد حسین ریاض محمد قاسم غلام عباس محمد شہباز محمد بلال حسین ودیگر لوگوں نے جتوئی شہر کے  یوٹیلیٹی سٹوز انچارجز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے غریبوں لوگوں کے لیے مہیا کی گئی سہولت سے غریب لوگ کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا کیوں کہ یوٹیلیٹی سٹوز کے انچارجز نے سٹوز کا سامان آتا ہے تو آٹا چینی گھی راتوں رات جتوئی کے نواحی علاقوں کے دکانداروں اور کچھ مقامی بااثروڈیروں کو سپلائی کر دیتا ہے شہری نے یوٹیلٹی سٹوز جتوئی کے انچارجز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جتوئی شہر کے یوٹیلٹی سٹوز کے انچارجز کو فوری تبدیل کیا جائے تاکہ حکومت کی طرف سے غریب لوگوں کو سعید طریقے سے سہولت  مہیا کی جائے تا کہ   غریب طبقہ کے لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھانے سے بچ جائے۔
کڑا امتحان