طالبات ہمارا اثاثہ‘ ہر شعبہ میں خواتین کی شمولیت قابل ستائش‘ آشفہ ریاض 

  طالبات ہمارا اثاثہ‘ ہر شعبہ میں خواتین کی شمولیت قابل ستائش‘ آشفہ ریاض 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں میں خواتین کے لہو پر ہمیں فخر ہے،طالبات ہمارا اثاثہ اور (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
مستقبل ہیں، وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، اپنی زندگی کا مقصد ضرور بنائیں اور اسکے حصول کے لیے توانائیاں وقف کریں،زندگی کے مقصد کے حصول کے دوران مشکلات بھی آئیں گی،صبر سے انکا مقابلہ کیا جا ئے تو منز ل ضر ور حا صل ہو جا تی ہے۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا ا ظہا ر دورہ ملتان کے دوران وومن یونیورسٹی،بہا و الدین ز کر یا یو نیو ر سٹی اور علامہ اقبا ل اوپن یو نیو ر سٹی کے ر یجنل کیمپس میں دختران پاکستان، پا کستان کی ثقا فتی پہچا ن اور کیپسٹی ایمپر ونمنٹ کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار ز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پر سیکرٹری وو مین ڈو یلپمنٹ ڈ یپا ر ٹمنٹ عنبر ین ر ضا،وا ئس چا نسلر ز ڈا کٹر عظمی قر یشی،ڈا کٹر منصو ر اکبر کنڈی،ڈ ین ایجو کیشن نا صر محمو د،ڈا کٹر عصمت نا ز،قیصر عباس کا ظمی،میڈم شا ہدہ،ڈا کٹر کا شف فراز،سو نیا نا صر، اسا تذہ اور طلبا ء و طا لبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ جس قوم نے عورت کو مقام نہیں دیا وہ ہمیشہ ترقی میں پیچھے رہیں، حکو مت پنجا ب کا وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خواتین کی فلاح و بہبود کے سرگرم عمل ہے، ہمارا آئین مساوی حقوق کا علمبردار ہے،یہاں ہر شہری کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی کلچر ایک گلدستہ کی مانند ہے اورہم سب اسکا حصہ ہیں،ہر پاکستانی ملک کا سفیر ہے،اس کے پر امن امیج کی تشہیر کے لئے طلباء و طالبات آگے آئیں۔وا ئس چا نسلر ڈا کٹر عظمی قر یشی نے کہا کہ وطن عزیز کے ہر شعبہ میں خواتین کی شمولیت قابل ستائش ہے،ہر کامیاب معاشرے میں خواتین کا کردار اہم ہوتا ہے جسے سراہنا ضروری ہے،ادب سے لے کر عسکر ی شعبو ں میں بھی خو اتین وقا ر کے سا تھ دکھا ئی دے رہی ہیں،وہ دیگر معاملا ت سمیت سیا ست، کارو با ر،صحت، تعلیم اور کھیل کے مید ان میں بھی نما یا ں کر دا ر ادا کررہی ہیں۔سیمینا ر سے مسنر فلز ا،ڈا کٹر کا شف فرا ر، شا ز یہ شیر افضل نے بھی خطا ب کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر نے وومن یونیورسٹی ملتان میں مدر ڈے کئیر سنٹر کے قیام کا اعلان کیااور سنٹر کے لئے50 لاکھ کا چیک وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے حوالے کیا۔آشفہ ریاض فتیانہ نے وومن یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس کونسل کی ایگزیکٹو باڈی سے حلف لیااور آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کی تصویری نمائش کا افتتاح اور وومن یونیورسٹی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔صوبائی وزیر نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں پاکستان کی تقافتی شناخت بارے سیمینار میں بھی شرکت کی،سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کندی نے صوبائی وزیر کو اپنی کتب بھی پیش کیں۔ بعد ازا ں وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس بھی گئیں اور انہو ں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کیپسٹی بلڈنگ بارے ورکشاپ میں بھی شرکت کی۔  اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ زند گی جہدِ مسلسل کا نا م ہے،عمر کے بڑ ھنے کے سا تھ سا تھ ہم میچور بھی ہو تے ہیں، یونیو رسٹی سے سیکھنے وا لے اپنی علمی استعداد کو آ گے بڑ ھا ئیں تو ہمارے معا شر ے میں اچھی تبد یلیا ں آ سکتی ہیں۔ اس موقع پر سیکر ٹر ی وومن ڈویلپمنٹ ڈ یپا رٹمنٹ عنبرین ر ضا،ڈین ناصر محمو د، ریجنل ڈائر یکٹر قیصر عبا س کاظمی نے بھی خطا ب کیا۔بعد ازا ں صو با ئی و زیر نے تر بیتی ورکشاپ کے شر کا ء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔
آشفہ ریاض