بلین ٹری پراجیکٹ ملک کی بقاء‘ خوشحالی کا ضامن‘ ملک امین اسلم 

بلین ٹری پراجیکٹ ملک کی بقاء‘ خوشحالی کا ضامن‘ ملک امین اسلم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور (پ ر) معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ بہاول پور کا  بہترین معیار صفائی اسے پاکستان کے باقی شہروں (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)
سے ممتاز کرتا ہے۔ بہاول پور دوسرے شہروں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس شہر جیسی صفائی کسی اور شہر میں نہیں دیکھی۔وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین انڈیکس مقابلے میں صفائی میں اول پوزیشن کے حصول میں بہاول پورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کرداد قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں موسم بہار کے سلسلے میں لیڈیز پارک میں شجرکاری کے دوران بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ری سائیکلنگ پراجیکٹ  ''Waste to Worth'' کے حوالے سے لگائے جانے والے اسٹالز کے معائنہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمدظفر اقبال،ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال،نواب بہاول خان عباسی،چیئرپرسن PHA شہلا احسان،سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر،ڈی جی PHA سمیرا ربانی،کمپنی افسران و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر نے معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کمپنی کا ری سائیکلنگ پراجیکٹ پنجاب کی دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں اپنی نوعیت کا واحد پراجیکٹ ہے جس میں ناقابل استعمال اشیاء کو پراسیس کرکے دوبارہ قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی اپنے ذرائع سے شہر سے پرانے ٹائرز،پلاسٹک کی بوتلیں،پرانے اخبارات و رسائل و دیگر ناکارہ اشیاء اکٹھا کرکے ماہر ہنرمندوں کی زیر نگرانی قابل استعمال و سجاوٹی اشیاء بناتی ہے۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کمپنی کے ری سائیکلنگ پراجیکٹ کے اسٹالز پر بنائی جانے والی مختلف اشیاء کا معائنہ کیا اور خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ابھی ری سائیکلنگ کے تصور پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر کی ری سائیکلنگ کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پیش رفت جاری ہے۔انہوں نے بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ری سائیکلنگ پراجیکٹ کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور و چیئرمین بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مظفر خاں سیال نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کوبتایا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار بڑھا کر تحصیلوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں احمد پور شرقیہ کانظام صفائی بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ عنقریب دوسری تحصیلیں بھی کمپنی کے حوالے کر دی جائیں گی۔ معاون خصوصی وزیر اعظم / وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے لیڈیز پارک بہاول پور میں موسم بہار شجر کاری مہم کے موقع پر اشوک کا پودا لگایا۔ وفاقی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سرسبز و شاداب پاکستان وزیر اعظم پاکستان کا ویژن ہے۔ ہم سب نے مل کر ملک کوکلین اینڈ گرین بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ملک کی بقا اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ معاشرہ کے تمام افراد نے اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پودے لگانے ہیں اور اس کی دیکھ بھال اور آبیاری پر بھرپور توجہ دینی ہے۔ کلین اینڈ گرین کے حوالہ سے بہاول پور کی کارکردگی نمایاں ہے۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ چیئرپرسن پی ایچ اے شہلا احسان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور میں قائم پارکس اور سڑکوں کے میڈیم میں سدابہار اور پھولدار پودے لگائے جارہے ہیں اور پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پر بھرپورتوجہ دی جارہی ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض عدیل اسلم نے ادا کیے۔ اس موقع پر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ویسٹ میٹریل سے تیار کیے گئے ڈیکوریشن کے شاہکار کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس پر شرکاء تقریب نے مسرت کا اظہار کیا اور بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔
امین اسلم