رحیم یار خان: نوجوان کی زہر کھا کر خود کشی

رحیم یار خان: نوجوان کی زہر کھا کر خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 25 سالہ شخص نے گندم میں رکھنے(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
 والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔تفصیل کے مطابق چک 99 کے رہائشی 25 سالہ فاروق نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پرورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 6 افراد صادق آباد کی 45 سالہ سعدیہ بی بی راجن پور کلاں کی 18 سالہ نازیہ بی بی کشمور کا 20 سالہ راجا سنی پل کا 29 سالہ یاسر راجن پور کلاں کا 17 سالہ سفیان شیخ واہن کی 30 سالہ صائمہ بی بی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی