بہاولپور: نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع‘ اجلاس میں اہم فیصلے

 بہاولپور: نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع‘ اجلاس میں اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات اور کم آمدنی والے افراد کے لئے گھروں (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
کے حصول کو آسان بناناہے تاکہ لوگوں کو آسان اقساط پر گھر فراہم کئے جا سکیں اورترقیاتی منصوبہ جات کے ثمرات سے پسماندہ طبقات مستفید ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پراجیکٹ کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد عامر، ڈی جی جام بقا حسین، ایڈیشنل کمشنر ریونیو مہر خالد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پورڈویژن نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لئے رہائشی اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں روڈز، سیوریج سسٹم، بجلی، سیکورٹی سسٹم، سکولز، پارک، مساجد، کمرشل ایریااورکمیونٹی سنٹرجیسی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام 3اور 5مرلہ کے رہائشی فلیٹس کی آسان اقساط پر تخمینہ لاگت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے اورڈویلپمنٹ سکیموں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
اہم فیصلے