نوسرباز دکاندار کووالد کی آواز میں بات کروا کر 15ہزارلے اڑا

نوسرباز دکاندار کووالد کی آواز میں بات کروا کر 15ہزارلے اڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ میں نوسربازی کی انوکھی واردات کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم دوکاندار سے والد کی آواز میں فون پر بات کروا کر 15ہزار روپے لے کر رفوچکر ہوگیا۔گزشتہ دوپہر ڈی ٹائپ کالونی میں ایل پی جی گیس ایجنٹ مظہرفرید خان اپنی دوکان میں بیٹھا تھا کہ ایک نوجوان بلا نمبری موٹرسائیکل پر آیا اور اسے کہا کہ اس کے والد منور نے گیس پلانٹ والوں کو دینے کے لیے ابھی پندرہ ہزار منگوائے ہیں۔ نوجوان نے تصدیق چاہی تو آنے والے موٹر سائیکل سوار نے فوری طور پر موبائل نکال کر بات کروائی جس نے دوکاندار کو جلدی جلدی رقم دینے کا کہہ کر فون بند کر دیا۔ دوکاندار نے اپنے والد کی آواز سمجھ کر 15 ہزار روپے دے دیے۔ بعدازاں جب دوکاندار کا والد ایل پی جی سلنڈر ایجنسی پر پہنچا تو معلوم ہونے پر اس نے کہا نہ میں نے رقم کا کہا نہ فون کیا۔ ڈی ٹائپ پولیس نے نوسربازی کی اس انوکھی واردات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
نوسرباز

مزید :

صفحہ آخر -