فیصل آباد میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت2افراد جاں بحق

فیصل آباد میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)مختلف ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت2افراد جاں بحق اور 3افرادزخمی ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ ڈائیوو روڈ سیم پل کے قریب مزدا کی ٹکر سے لوڈ رکشہ اور موٹرسائیکل سوار25سالہ سعید،22سالہ فخر اور40سالہ آصف زخمی ہوگئے بھکر کا رہائشی سعید طبی امداد سے قبل موقع پر ہی دم توڑ گیا ریسکیو1122 علاقہ میں موٹر سائیکل کے پہئے میں دوپٹہ پھنسنے کی وجہ سے بھائی کے ساتھ جاتی32سالہ ثمینہ گر گئی جس کو پیچھے سے آتے ٹرک نے کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئی اس کے بھائی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا
ٹریفک حادثات

مزید :

صفحہ آخر -