کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 64 اموات،1361 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 64 اموات،1361 نئے کیسز رپورٹ
کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 64 اموات،1361 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 772 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار 474، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 89، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 490، بلوچستان میں 19 ہزار 10، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 955، اسلام آباد میں 43 ہزار 901 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 88 لاکھ 31 ہزار 892 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 906 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 39 ہزار 888 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 64 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 772 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 308، سندھ میں 4 ہزار 315، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 58، اسلام آباد میں 494، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 296 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -