لاپتہ افراد کیس ،سندھ ہائیکورٹ آئی جی سندھ پر برہم، وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا

لاپتہ افراد کیس ،سندھ ہائیکورٹ آئی جی سندھ پر برہم، وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ...
لاپتہ افراد کیس ،سندھ ہائیکورٹ آئی جی سندھ پر برہم، وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں لاپتہ باپ بیٹے کی عدم بازیابی پر عدالت آئی جی سندھ پر برہم ہو گئی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میںلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی،لاپتہ باپ بیٹے کی عدم بازیابی پر عدالت آئی جی سندھ پر برہم ہو گئی، جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین ہے ،آپ سینئر افسر ہیں اس معاملے کو دیکھناچاہئے ،آئی جی سندھ نے کہاکہ افسران کو کہہ دیا کوئی اور ادارہ دستخط نہیں بھی کرتا تو دیکھیں گے ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔